مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کیرولینسکا انسٹیٹوٹ کی تحقیق میں کے مطابق ہفتہ وار تعطیل پر زیادہ دیر تک سونا جسمانی گھڑی کے قدرتی نظام کو متاثر کرتا ہے اور لوگ خود کو زیادہ تھکاوٹ کا شکار محسوس کرنے لگتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق جب آپ دیر تک سوتے ہیں تو ایک طرح سے آپ جسمانی گھڑی کو چھیڑتے ہیں اور جسم تھکاوٹ کا شکار ہوجاتا ہے۔
محققین نے بتایا کہ عام دنوں میں کم اور تعطیل پر بہت زیادہ دیر تک سونے والے افراد کو اس عارضے کا سامنا ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ لوگوں کو اپنے معمول کے شیڈول پر قائم رہنا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ ایک طے شدہ معمول بہتر صحت کی ضمانت ثابت ہوتا ہے جبکہ اس میں چھیڑ چھاڑ ذیابیطس، بلڈ پریشر اور امراض قلب کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔
آپ کا تبصرہ